0

مردانہ طاقت اور جسمانی توانائی کے حصول کے لئے بازار میں رنگ برنگی ادویات اور فوڈ سپلیمنٹ دستیاب ہیں لیکن براعظم جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک میں اگنے والے پودے 'ماکا' کی جڑ سے بننے والے پاﺅڈر کا مقابلہ شاید ہی کوئی اور چیز کر سکے. اس پودے کی جڑ کو خشک کرکے اس کا پاﺅڈر بنایا جاتا ہے، جسے مردانہ طاقت کے علاوہ بھی بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا جاتا ہے. ویب سائٹ 'مینز ہیلتھ' کے مطابق ماکا وٹامن بی ون، بی ٹو، سی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں کیلشیم، زنک ، آئرن اور ضروری امینو ایسڈ بھی وافر پائے جاتے ہیں. سائنسی جریدے 'اینڈرولوجیا' میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 21 سے 56 سال عمر کے افراد کو ایک تجربے کے دوران روزانہ تین گرام ماکا پاﺅڈر کھلایا گیا. دو ماہ بعد ان افراد کی مردانہ طاقت میں واضح طور پر اضافہ دیکھا گیا. ایک اور تحقیق کے دوران مردانہ کمزوری کے شکار 50 افراد کو روزانہ 2.4 گرام ماکا پاﺅڈر کھلایا گیا اور تین ماہ بعد ان میں سے بیشتر کی مردانہ طاقت میں قابل ذکر اضافہ ہوچکا تھا. ماکا پاﺅڈر مردانہ طاقت میں اضافے کے علاوہ عمومی جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتا ہے جبکہ یہ دماغ کے لئے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے.

Post a Comment

 
Top