0

میں اپنے آپ کو ایک طوائف نہيں سمجھتی تھی۔۔۔ اپنے دل کے کسی گوشے میں خود کو ایک مجسمے کی طرح دیکھتی تھی۔۔۔ مجھے چاہے جتنی خراش دو، لیکن اس مجسمے میں یہ جذبات پنہاں تھے کہ وہ ایک فنکار ہے جو فن کے لیے جیتا اور مرتا ہے۔۔۔ مجھے یہ زندگی پسند تھی لیکن مردوں کو ہمیشہ مجھ میں بدبو آتی تھی، اور یہ کہ اسے کبھی بھی کچلا جا سکتا ہے۔'یہ اقتباس ہے ' بار بالا' یعنی بار گرل نامی اس کتاب سے جسے بیئر بار میں گانے والی ویشالی ہلدنکر نے قلم بند کیا ہے۔ یہ کتاب ویشالی کی آپ بیتی ہے جو بظاہر بیشتر بار گلز کی زندگی کی کہانی کی ترجمانی کرتی ہے۔جنہیں سماج میں اکثر ایک طوائف تصور کیا جاتا ہے۔کچھ برس قبل ممبئی میں بیئر بارز میں رقص پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس پابندی کے ساتھ سینکڑوں بارگرلز بے روزگار ہوگئیں۔

Post a Comment

 
Top